میٹا ٹریڈر میں آپ کے پاس "NO CONNECTION" غلطی کا میسج شو ہونے کی صورت میں کنکشن کو ترتیب دینے کا طریقہ:
- "فائل" (میٹا ٹریڈر میں اوپر بائیں کونے) پر کلک کریں۔
- "ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان" کو منتخب کریں۔
- "لاگ ان" سیکشن میں اکاؤنٹ نمبر درج کریں۔
- "پاس ورڈ" سیکشن میں ایک ٹریڈنگ پاس ورڈ (ٹریڈنگ کرنے کے لئے) یا انویسٹرپاس ورڈ (صرف سرگرمی کے مشاہدے کے لئے؛ آرڈر لگانے آپشن آف ہوگا) کو درج کریں۔
- "سرور" سیکشن میں تجویز کردہ فہرست میں سے سرور کا مناسب نام منتخب کریں۔
براہ کرم ، آگاہ رہیں کہ اکاؤنٹ کھولتے وقت سرور نمبر آپ کو دیا گیا تھا۔ اگر آپ کو اپنے سرور نمبر یاد نہیں ہے تو ، آپ اپنے ٹریڈنگ پاس ورڈ کی دوباری ریکوری کرتے وقت چیک کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ، آپ سرور ایڈریس کو منتخب کرنے کے بجائے دستی طور پر داخل کرسکتے ہیں۔