براہ کرم، متوجہ ہوں کہ ایف بی ایس ثالث کمپنی کی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے کلائنٹس کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے کمپنی کو فنڈ منتقل کرتے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سسٹم تیسری پارٹی کے طور پر عمل کام کرتا ہے اور انفرادی معاملات میں ہمارے کلائنٹس کے کچھ لین دین کو مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یہ اکثر وجوہات کی فہرست ہے کہ کیوں ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈوں کے ڈپازٹ کو مسترد کر دیا جاتا ہے:
- کارڈ پر کلائنٹ کا نام درج نہ ہونا۔
- کارڈ ایک ملک میں جاری کیا گیا تھا جبکہ کلائنٹ کسی دوسرے ملک سے ڈپازٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کارڈ صرف اسی ملک میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں اسے جاری کیا گیا تھا۔
- کارڈ کا تعلق کلائنٹ سے نہ ہونا (کلائنٹ کارڈ ہولڈر نہیں ہے)۔
- کارڈ پر موجود نام کا FBS اکاؤنٹ میں کلائنٹ کے نام سے مختلف ہونا (اگر کوئی کلائنٹ پروفائل میں پورا نام نہیں لکھتا ہے ت ، یہ بھی غلطی ہوسکتی ہے)۔
- ادائیگی کے نظام میں کچھ دھوکہ دہی کی سرگرمی کا پتہ چلتا ہے۔
- 3Dسیکیور ویریفائیکشن کے بغیر کارڈ کی ٹرانسکیشن خود بخود ریجکیٹ ہو جاتیں ہیں۔ آپ اپنے بینک یا کارڈ کمپنی سے رابطہ کرکے اسے 3D سیکیورآپشن کواوپن کرواسکتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ جب آپ کی داخلی وجوہات کے سبب ادائیگی کے نظام نے ادائیگی سے انکار کردیا ہو تو آپ کا معاملہ ان میں سے ایک ہے۔ بدقسمتی سے، ادائیگی کا نظام ہمیں اس کی قطعی وجہ فراہم نہیں کرتا کہ ایسا کیوں ہوا ہے، لیکن ایسا ہے کہ آپ کا کریڈٹ کارڈ کو آپ کے FBS اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کرنے کے لئے قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ہم تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں اور آپ کو مختلف کارڈ کے استعمال کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔ ڈپازٹ کرنے کے لئے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا ادائیگی کا کوئی اور سسٹم کا استعمال کریں۔
آپ فنانس سیکشن میں دستیاب کسی بھی دوسرے نظام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اس اہم بات کو سمجھنے کیلئے آپ کے شکرگزار ہیں!
براہ کرم، نوٹ کریں کہ جب آپ کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے رقم ڈپازٹ کرتے ہیں تو کارڈ ہولڈر کا نام (جیسے کارڈ پر لکھا ہوا ہے) ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے مالک کے نام سے مماثل ہونا چاہئے۔ ہم تیسری پارٹی کے زریعے ادائیگیوں کو قبول نہیں کرتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ، بدقسمتی سے ، آپ کسی دوسرے شخص سے تعلق رکھنے والے کارڈ کے ذریعے رقم ڈپازٹ نہیں کرسکتے ہیں۔
یاد دہانی: آپ مالی معاملات میں اپنے لین دین کی حیثیت کی جانچ کو (ٹرانزیکشن پسٹری) سیکشن میں مانیٹر کرسکتے ہیں۔